Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تیار ہو کہ مسیحا نے آج آنا ہے - فاختہ

تیار ہو کہ مسیحا نے آج آنا ہے

ارنسٹ مل گیت مشاہدات: 74 پسند: 0

تیار ہو کہ مسیحا نے آج آنا ہے
محبتوں کی گھٹاؤں نے آج چھانا ہے
۱
جلالی روپ میں آئے گا حال پوچھے گا
وہ اشک پونچھے گا پر یہ سوال پوچھے گا
ہے کیا تیار مجھے تیرے گھر میں جانا ہے
۲
وہ جانتا ہے تجھے کس فکر نے گھیرا ہے
بتا دے حال اسے سچا میت تیرا ہے
چراغ جلتے رہیں دلہا نے آج آنا ہے
۳
نہ دائیں دیکھ نہ بائیں مسح سے بھرتا جا
روح القدس کی قوت سے آج بھرتا جا
شب برات ہے ساجن کو منہ دکھانا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید