Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تیرے لئے بدن میرا تیرے لئے سنگھار ہے - فاختہ

تیرے لئے بدن میرا تیرے لئے سنگھار ہے

ارنسٹ مل گیت مشاہدات: 68 پسند: 0

تیرے لئے بدن میرا تیرے لئے سنگھار ہے
یسوع مسیح تو جان میری تُو ہی تو دل کا قرار ہے
بس مجھ میں بس مجھ میں
تیرا روح بسے میری رگ رگ میں
میری نس نس میں جان بدن میں
۱
شام سویرے ہوں باتیں میٹھی ملاقاتیں
بڑھتی ہی جائے محبت دن ہو یا ہوں راتیں
رہ مجھ میں، رہ مجھ میں
تیرا روح رہے میری رگ رگ میں
میری نس نس میں، جان بدن میں
۲
تو ہی کلام سکھائے تیرا مسح جب چھائے
روح کی حضوری ہو ایسی کوئی اور نہ بھائے
رس مجھ میں، رس مجھ میں
تیرا روح رسے میری رگ رگ میں
میری نس نس میں ، جان بدن میں
۳
تیرے لہو سے دھلوں میں تیرا کلام جپوں میں
روح القدس کی مدد سے تیری شبیہ پہ ڈھلوں میں
دکھ مجھ میں، دکھ مجھ میں
تیرا روح دکھے میری رگ رگ میں
میری نس نس میں ، جان بدن میں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید