Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
طالب شاہ آبادی، پی ایچ ڈی - فاختہ

طالب شاہ آبادی، پی ایچ ڈی

گریفن جونز شرر صریرِ خامہ مشاہدات: 98 پسند: 0

شررؔ ایک فطری شاعر ہیں۔ ان کی طبیعت میں شاعری ہے، بے اختیار شعر کہتے ہیں۔ ان کی شاعری ایک پیغام ہے، چیلنج ہے، للکار ہے ۔ ان کے شعروں میں یاس واندوہ کی آہوں کے ساتھ ساتھ فتح و نصرت کے نغمے بھی ہیں ۔
فلسفۂ رنجِ الہی ( DIVINE SUFFERING ) ان کے کلام کی جاں ہے ۔ انھوں نے اس فلسفہ کی تشریح و تصریح میں جہاں سرفروشی، بہادری، جاں نثاری ، بردباری، دلسوزی، قربانی ، خدمت اور بلند ہمتی کے درس دئیے ہیں وہاں خدا کی محبت کے راز ہائے سربستہ کو بھی بے نقاب کیا ہے ۔ انھوں نے صلیب کو اپنے فلسفہ رنجِ الہی کی تفسیر و تعبیر کے لیے بطور علامت (SYMBOL) استعمال کیا ہے جس سے یہ حقیقت واضح ہو جاتی ہے کہ وہ اپنے پیارے منجی اور خداوند خداوند یسوع مسیح کی صلیبی موت اور آپ کے جذ بہ جاں نثاری سے بے حد متاثر ہوئے ہیں اور اسے وسیلۂ نجات اور ذریعۂ مغفرت تسلیم کرتے ہیں ۔ ان کی شاعری کبھی صلیب کا قصیدہ ہے تو کبھی نوحہ، لیکن اس کے باوجود ان کے اشعار میں شانِ تغزل اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ جلوہ گر ہے ۔
طالب شاہ آبادی، پی ایچ ڈی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید