Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اب نہیں ممکن تو کل ہو گا ضرور - فاختہ

اب نہیں ممکن تو کل ہو گا ضرور

گریفن جونز شرر غزلیات مشاہدات: 74 پسند: 0

اب نہیں ممکن تو کل ہو گا ضرور
فیصلہ لیکن اٹل ہو گا ضرور
۔۔۔
نا اُمیدی، مشکلیں، مایوسیاں
کچھ نہ کچھ آخر تو حل ہو گا ضرور
۔۔۔
اب مسیحیت اُٹھائے گی صلیب
اِس قدر تو اِس میں بَل ہو گا ضرور
۔۔۔
ناچتا ہے سامریت کا وجود
ہیکلوں میں کچھ خلل ہو گا ضرور
۔۔۔
ہم نے جینے کا کیا ہے فیصلہ
ہر قدم اب برمحل ہو گا ضرور
۔۔۔
اے شررؔ جو ترجمانِ قوم ہو
شعر وہ جانِ غزل ہو گا ضرور
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید