Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سکوں نہ دو مجھے مجھ کو سکون راس نہیں - فاختہ

سکوں نہ دو مجھے مجھ کو سکون راس نہیں

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مشاہدات: 59 پسند: 0

سکوں نہ دو مجھے مجھ کو سکون راس نہیں
ہے ایک وحشتِ دل غم جو کوئی پاس نہیں
۔۔۔
غمِ حیات کی کثرت نہ گھیر لے جب تک
اک آہ بھرنے کی راحت کی بھی کچھ آس نہیں
۔۔۔
ہر ایک چارہ گری بے بسی میں ڈوبی ہے
دکھا دو چارہ گر ایسا جو خود اُداس نہیں
۔۔۔
نصیب میں جو ہوا تو پڑاؤ آئے گا
لکیر ہاتھ میں گرچہ کچھ ایسی خاص نہیں
۔۔۔
شبِ فراق میں بھی چاندنی ٹھہرتی ہے
اندھیر نگری سدا کی کوئی سپاس نہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید