Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ذرا ٹھہرو خموشی میں طوالت ہونے والی ہے - فاختہ

ذرا ٹھہرو خموشی میں طوالت ہونے والی ہے

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مشاہدات: 59 پسند: 0

ذرا ٹھہرو خموشی میں طوالت ہونے والی ہے
کھلی آنکھوں میں جیسے اب اقامت ہونے والی ہے
۔۔۔
فضاؤں میں ہواؤں کا چلن کچھ مضطرب سا ہے
بظاہر اب کوئی اچھی علامت ہونے والی ہے
۔۔۔
ہنسی کے نشتروں میں ماتمی نوحہ اُبھرتا ہے
کہ ایوانِ قلم داں میں قیامت ہونے والی ہے
۔۔۔
سخن دانو! سخن سازو! یہ ساعت ٹھہری ٹھہری ہے
کہ فنِ شوخ میں اب تو متانت ہونے والی ہے
۔۔۔
گریزاں ہاتھ اک دوجے سے چہروں پر نقاب آیا
کہ اب آنکھوں ہی آنکھوں میں شرارت ہونے والی ہے
۔۔۔
سرِ رہ عشق میں ٹھوکر لگے جو بے نیازی کی
تو سمجھو اب مروت میں کفایت ہونے والی ہے
۔۔۔
ہر اک راہ پر ہیں دیوانے ہر اک شہ راہ پر رہزن
کہ اب گلشن پہ صحرا کی امامت ہونے والی ہے
۔۔۔
بس اک تصویر خانہ زادِ بومِ ناز اب دیکھو
یا پھر آواز میں ہی بس رفاقت ہونے والی ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید