Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
روز و شب شعر کہتے رہتے ہیں - فاختہ

روز و شب شعر کہتے رہتے ہیں

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مشاہدات: 59 پسند: 0

روز و شب شعر کہتے رہتے ہیں
ہنستے رہتے ہیں روتے رہتے ہیں
۔۔۔
کھول دیتا ہوں کھڑکیاں دِل کی
تارے شب بھر اُترتے رہتے ہیں
۔۔۔
ہے پسِ چشم یاد کا دریا
اشک رُک رُک کے بہتے رہتے ہیں
۔۔۔
دل میں اِک آرزو مچلتی ہے
خواب پلکوں پہ ٹھہرے رہتے ہیں
۔۔۔
داستاں وہ نئی سناتے ہیں
کروٹیں ہم بدلتے رہتے ہیں
۔۔۔
کیا ہوئی درد کی وہ شام عصیمؔ
جس کی رہ اب بھی تکتے رہتے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید