Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
’’ہمّت نہ ہارو‘‘ - فاختہ

’’ہمّت نہ ہارو‘‘

ونسینٹ پیس عصیم گیت مشاہدات: 59 پسند: 0

’’ہمّت نہ ہارو‘‘
...
فلک پر جگمگانے والے تارو
کبھی مُشکل میں تُم ہمّت نہ ہارو
...
تمہارے دَم سے ہے رونق چمن کی
تمہی سے ہے مہکِ سر و سمن کی
بہارِ گُلبدن کے مُشک بارو
کبھی مُشکل میں تُم ہمّت نہ ہارو
...
تمہی اِس گلستان کی آبرو ہو
وطن کی عظمتوں کی آرزو ہو
وطن کے ہونہارو جانثارو
کبھی مُشکل میں تُم ہمّت نہ ہارو
...
زمانے بھر کی خوشیوں کے امیں ہو
وطن کی جگمگاتی تُم جبیں ہو
بہادر سر زمیں کے شہسوارو
کبھی مُشکل میں تُم ہمّت نہ ہارو
...
نہ گھبراؤ مصیبت کے سفر سے
نہ موجوں سے نہ طوفانوں کے ڈر سے
چلو بڑھتے چلو اے تیز دھارو
کبھی مُشکل میں تُم ہمّت نہ ہارو
...
اُجالے سے اندھیرے کو مٹا دو
جلا دو پیار کی شمعیں جلا دو
بنو شعلے مِرے روشن شرارو
کبھی مُشکل میں تُم ہمّت نہ ہارو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید