Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سرِ بزم اگر وہ آئے بڑا انقلاب ہو گا - فاختہ

سرِ بزم اگر وہ آئے بڑا انقلاب ہو گا

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مشاہدات: 60 پسند: 0

سرِ بزم اگر وہ آئے بڑا انقلاب ہو گا
کبھی بے خودی بڑھے گی کبھی اضطراب ہو گا
...
جِسے دیکھنے کو ترسے جِسے ڈھونڈ ڈھونڈ ہارے
سرِ راہ مِل گیا وہ تو بڑا عذاب ہو گا
...
اِسی کم سِنی میں دیکھو یہ ادائے دلفریبی
کھِلا پھُول جِس چمن میں بڑا پُر شباب ہو گا
...
ابھی مُسکراہٹیں ہیں ابھی لب کُشائی ہو گی
اگر ایسا ہو گیا تو بڑا انقلاب ہو گا
...
وہ رَوش رَوش اُجالا وہ چمن چمن سویرا
سرِ بام آتے آتے وہ اِک آفتاب ہو گا
...
کِسی سرمئی غزل کا تُو وہ شعرِ جاں گُسل ہے
اُسے گنگنانے والے کو بڑا ثواب ہو گا
...
تُو ہے نغمۂ محبت کی صدائے دلربائی
تُو فضا میں گھُل گیا تو نشہ بے حساب ہو گا
...
مِرے سازِ زندگی میں ہے عصیمؔ نُورِ اُلفت
مَیں جو دِل کے تار چھیڑوں تو خجل رُباب ہو گا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید