Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
جی اُٹھے ابنِ مریم کے پیاروں کی عید - فاختہ

جی اُٹھے ابنِ مریم کے پیاروں کی عید

حمید ہنری گیت مشاہدات: 69 پسند: 0

جی اُٹھے ابنِ مریم کے پیاروں کی عید
پاشکا ہے جہاں میں بہاروں کی عید
زندگی گیت گا ، مسکرا گیت گا
ہے نویدِ بقا کہ مسیح جی اُٹھا
د کھ بھرے اس جہاں میں مسیح کے سبب
آج دیکھو ہوئی غم کے ماروں کی عید
زندگی کو ملی اک نئی زندگی
چار سُو ہوگئی ، روشنی ، روشنی
پھر سے بجھتے دلوں کو حرارت ملی
پاشکا، زندگی کے شراروں کی عید
پاشکا ہے جلالِ مسیحا کی عید
پاشکا ہے کمالِ مسیحا کی عید
جو نجاتِ دل و جاں کے جویا رہے
پاشکا ہے اُنہی بے قراروں کی عید
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید