Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اے رات کے راہی دیکھ زرا (کرسمس گیت) - فاختہ

اے رات کے راہی دیکھ زرا (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مشاہدات: 76 پسند: 0

اے رات کے راہی دیکھ زرا
جس صبح کا ہم سے وعدہ تھا
وہ صبح جھوم کے آئی ہے
یسوع کا سندیسہ لائی ہے
...
رستے جاگیں، منزل جاگے
موجیں جاگیں، ساحل جاگے
کون ہے آتا جس کی خاطر
رات گئے سب محفل جاگے
...
یسوع آیا جس کی خاطر
دھرتی امبر ایک ہوئے
اس کو سجدہ کرتے ہیں
پاپی ہوئے یا نیک ہوئے
...
رفتہ رفتہ رات ڈھلی ہے
رفتہ رفتہ سورج ابھرا
اس دھرتی کو مکتی دینے
یسوع آیا ، جیون لایا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید