Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
انکار وہ کر دیتا ہے اقرار سے پہلے - فاختہ

انکار وہ کر دیتا ہے اقرار سے پہلے

عارف پرویز نقیب غزلیات مشاہدات: 86 پسند: 0

انکار وہ کر دیتا ہے اقرار سے پہلے
دروازہ بنا لیتا ہے دیوار سے پہلے
۔۔۔
وہ جس میں کوئی درد بیاں ہو نہیں پاتا
وہ لمحہ ملا، لمحہِ اظہار سے پہلے
۔۔۔
یہ جیت کسی اَور کے ہی نام ہے کرنا
اس پیار میں کب سوچا تھا یہ ہار سے پہلے
۔۔۔
یہ شہر عجب شہر ہے اس شہر میں خبریں
دیواروں پہ آ جاتی ہیں اخبار سے پہلے
۔۔۔
یوں اپنا بچھڑ جانا مقدر جو ہوا ہے
وہ سو گیا اک لمحہؑ بیدار سے پہلے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید