Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آنکھ سے اوجھل اُجلے اُجلے کئی منظر ہو جاتے ہیں - فاختہ

آنکھ سے اوجھل اُجلے اُجلے کئی منظر ہو جاتے ہیں

عارف پرویز نقیب غزلیات مشاہدات: 91 پسند: 0

آنکھ سے اوجھل اُجلے اُجلے کئی منظر ہو جاتے ہیں
شیشہ بن کر ملنے والے کیوں پتھر ہو جاتے ہیں
۔۔۔
سچ کا سورج لے کر نکلے کیا تُم کو معلوم نہ تھا
جگنو بھی اِس شہر میں نکلیں تو بے سر ہو جاتے ہیں
۔۔۔
تیری ہنستی آنکھیں مجھ کو خوفزدہ کر دیتی ہیں
جن میں زیادہ خوشیاں ہوں ویران وہ گھر ہو جاتے ہیں
۔۔۔
دیکھ مجھے نہ خوف دلا تُو ہجر کی جلتی راتوں کا
ڈر جب حد سے بڑھ جائے انسان نڈر ہو جاتے ہیں
۔۔۔
بھول گئے ہیں لوگ تجھے تو یار نقیبؔ یہ غم کیسا
جو پتھر دب جائیں اک دن وہ گوہر ہو جاتے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید