Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
میری آنکھ میں خواب اُلٹتا رہتا ہے - فاختہ

میری آنکھ میں خواب اُلٹتا رہتا ہے

عارف پرویز نقیب غزلیات مشاہدات: 133 پسند: 1

میری آنکھ میں خواب اُلٹتا رہتا ہے
وہ میری نس نس میں بکھرا رہتا ہے
۔۔۔
خاک محبت کرنی ہے ہم لوگوں کو
سوچ کا دامن بھوک میں اُلجھا رہتا ہے
۔۔۔
موم کبھی تو پتھر، پھُول اور خار کبھی
وہ کیسے بہروپ بدلتا رہتا ہے
۔۔۔
چوڑیاں اُس کے بستر پہ یہ کس کی ہیں
پارسا دِن بھر تسبیح پڑھتا رہتا ہے
۔۔۔
آس کٹورے یار نقیبؔ نہیں بھرتے
تو یہ کس کی یاد میں کُڑھتا رہتا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید