Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
جبر سے ہم کو محبت میں گرفتار نہ کر - فاختہ

جبر سے ہم کو محبت میں گرفتار نہ کر

عارف پرویز نقیب غزلیات مشاہدات: 65 پسند: 0

جبر سے ہم کو محبت میں گرفتار نہ کر
ہم گناہ گار ہیں اب اور گناہ گار نہ کر
...
زندگی موت کے پہلو میں سُلا دی ہم نے
دے نہ اب قول ہمیں کوئی بھی اقرار نہ کر
...
وقت رخصت وہ بہت رویا تو ہوگا لیکن
اے دل ناداں تو خود کو تُو ۔۔۔ لاچار نہ کر
...
آج انصاف نہیں کل کو ملے گا شاید
ہم کو اس طور عدالت کا طرفدار نہ کر
...
دیکھ مظلوم نہ آ جائیں مقابل تیرے
ظلم کی راہ میں کھڑی کوئی بھی دیوار نہ کر
...
وہ اگر لوٹ کے آیا ہے تو مایوس نہ کر
یہ تقاضا ہے وفاؤں کا تو انکار نہ کر
...
جس کو آنا ہے مقابل نقیبؔ آ جائے
تیرا منصوبہ ہے کیا اس کا بھی اظہار نہ کر
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید