Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کبھی بدحال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن - فاختہ

کبھی بدحال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن

عارف پرویز نقیب غزلیات مشاہدات: 62 پسند: 0

کبھی بدحال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن
یہ ماہ و سال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن
...
کبھی مضرابِ چاہت سے نیا نغمہ بھی اُبھرے گا؟
کبھی سُر تال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن
...
ہیں کتنے بھیڑیے بھی بھیڑ کی کھالوں میں پوشیدہ
کبھی یہ کھال بولیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن
...
میری بس یہ گزارش ہے یوں نعرے مارنے والو
یہ قیل و قال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ ناممکن
...
یہ دیں کے نام پر جو اوڑھ کے نفرت چلے آئے
وہ اپنی شال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ ناممکن
...
بساطِ وقت پہ اپنے یہ پنجے گاڑنے والے
یہ اپنی چال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید