Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
منزلیں صلیبوں کی راستے صلیبوں کے - فاختہ

منزلیں صلیبوں کی راستے صلیبوں کے

عارف پرویز نقیب غزلیات مشاہدات: 47 پسند: 0

منزلیں صلیبوں کی راستے صلیبوں کے
میرے ساتھ چلتے ہیں سلسلے صلیبوں کے
...
لفظ لکھتا ہوں اگر حرف پڑھتا ہوں اگر
میری سوچ سے جڑے رابطے صلیبوں کے
...
درد و غم و ہجرتیں، جان جا بہانہ ہے
ہم تو پیدا ہی ہوتے واسطے صلیبوں کے
...
کب مٹے تھے یہ کبھی نہ مٹیں گے یہ کبھی
ہم نے خوں سے جو لکھے ضابطے صلیبوں کے
...
چشم جان کی روشنی ، گیسوؤں کے سائے ہوں
ہم پہ پھر بھی گزریں گے حادثے صلیبوں کے
...
ہم نقیبِؔ روشنی ، ہم صدائے جرسِ نو
روکتے ہیں کب ہمیں وسوسے صلیبوں کے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید