Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہم جو پتھر بنا دیے جاتے - فاختہ

ہم جو پتھر بنا دیے جاتے

عارف پرویز نقیب غزلیات مشاہدات: 71 پسند: 0

ہم جو پتھر بنا دیے جاتے
ہم کو سجدے ادا کئے جاتے
...
بات دل کی تھی جان جاورنہ
تم تو کب کے بھلا دیے جاتے
...
ہم میں وصف ِ گدا گری نہ تھا
ورنہ تم کو صدا دیے جاتے
...
بس میں ہوتا تو تیری یادوں کے
سب پرندے اڑا دیے جاتے
...
بس کے ہمت نہیں پڑی ورنہ
خط تمہارے جلا دیے جاتے
...
آگ دل میں لگی نقیب تو کیا
پاس رہتے ہوا دیے جاتے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید