Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
فاصلوں میں رابطہ دل کا رہے، کوئی تو ہو - فاختہ

فاصلوں میں رابطہ دل کا رہے، کوئی تو ہو

عارف پرویز نقیب غزلیات مشاہدات: 84 پسند: 0

فاصلوں میں رابطہ دل کا رہے، کوئی تو ہو
جس کا میں نہ ہو سکوں میرا رہے، کوئی تو ہو
۔۔۔
میں کسی بھی راہ پہ نکلوں آسکوں نہ آ سکوں
میری خاطر وہ مگر ٹھہرا رہے ، کوئی تو ہو
۔۔۔
جس کو میں چاہوں نہ چاہوں یہ تو سب اپنی جگہ
نام اس کے ہاتھ پہ میرا رہے ، کوئی تو ہو
۔۔۔
یہ غمِ دُنیا ہے مانا اک مسلسل تیرگی
جو چراغ راہ بنے جلتا رہے، کوئی تو ہو
۔۔۔
از طرف مثلِ وفا بہ دستِ جاناں اے نقیبؔ
اب نہ کوئی خواہشِ فردا رہے ، کوئی تو ہو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید