Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
محبت کا صلہ دینا - فاختہ

محبت کا صلہ دینا

عارف پرویز نقیب غزلیات مشاہدات: 95 پسند: 1

محبت کا صلہ دینا
میں کھویا ہوں صدا دینا
۔۔۔
کرو مجھ پہ یہ احساں بھی
مجھے مجھ سے ملا دینا
۔۔۔
جو میرے ساتھ تھیں تیرے
وہ تصویریں جلا دینا
۔۔۔
میں سورج چھونے نکلا ہوں
ذرا مجھ کو گھٹا دینا
۔۔۔
سفر انجانا ہے میرا
کہ بس مجھ کو دعا دینا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید