Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہم مبتلائے سچ تھے سو تاجِ صلیب تھے - فاختہ

ہم مبتلائے سچ تھے سو تاجِ صلیب تھے

عارف پرویز نقیب غزلیات مشاہدات: 94 پسند: 0

ہم مبتلائے سچ تھے سو تاجِ صلیب تھے
دستار کے شیدائی بھی کیا بدنصیب تھے
۔۔۔
حیراں نہیں کہ میں تھا پریشاں بدرجہا
ناواقفِ حروف بھی اب کے خطیب تھے
۔۔۔
اچھا ہوا کہ آپ نے اس کا نہ رُخ کیا
اس شہرِ جاں پہ درد کے سائے مہیب تھے
۔۔۔
میں چھین بھی تو سکتا تھا ایسا نہیں کیا
یہ جانتے ہیں آپ تو میرا نصیب تھے
۔۔۔
ہم پہ نہ کیوں نگاہ تیری ملتفت ہوئی
آخر کو جاناں ہم ہی تو تیرے قریب تھے
۔۔۔
وہ اس کے خال و خد کہ وضاحت سے ماوراء
ہم اس کو سوچتے تھے کہ ہم بھی عجیب تھے
۔۔۔
ہم پہ نہ تیرے شہر کا بابِ وفا کھلا
حالاں محبتوں کے تو ہم ہی نقیبؔ تھے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید