Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
جب سے خود پہ ہنسنے کا فن سیکھ لیا - فاختہ

جب سے خود پہ ہنسنے کا فن سیکھ لیا

عارف پرویز نقیب غزلیات مشاہدات: 81 پسند: 0

جب سے خود پہ ہنسنے کا فن سیکھ لیا
میں نے سب سے چھپنے کا فن سیکھ لیا
۔۔۔
تیرے بعد تو راہِ غم پہ، قدموں نے
ہر منزل پہ رُکنے کا فن سیکھ لیا
۔۔۔
میں نے سینے کی اِس چار دیواری میں
دل کو قیدی رکھنے کا فن سیکھ لیا
۔۔۔
جب سے تیرے خواب چھنے ہیں آنکھوں سے
سوتے میں بھی جگنے کا فن سیکھ لیا
۔۔۔
کتنی دیر انا کا قیدی ہو رہتا
ہر اک کا دل رکھنے کا فن سیکھ لیا
۔۔۔
جگنو، تتلی، تارا، چندا، سورج کو
اپنی آنکھ میں رکھنے کا فن سیکھ لیا
۔۔۔
دیکھ نقیبؔ نے خود کو پتھر کر ڈالا
تیری یاد سے بچنے کا فن سیکھ لیا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید