فرشتے گا رہے ہیں تیری عظمت کے نغمے


فرشتے گا رہے ہیں تیری عظمت کے نغمے
زمیں پر رہنے والوں کو مبارک ہو
مبارک ہو ، مبارک ہو ، مبارک ہو
1
اُسی کی حمد ہوگی فلک پر اور زمیں پر
جھکیں گی ساری قومیں اُسی کے دَر پہ آ کر
اُسی کا نام ہوگا گناہوں سے رہائی
2
ہے کیسا پیار اُس کا یہ کیسی مہربانی
وہ چرنی میں خدا کی محبت کی نشانی
اُسی کے نام کر دو تم اپنی زندگانی