پیدا مسیح ہوا ہے، دل کا چمن کھلا ہے
از:حمید ہنری
مطالعات:79
غزلیات
پیدا مسیح ہوا ہے، دل کا چمن کھلا ہے
سارے جہاں کا شافی، آج ہمیں ملا ہے
یہ ہے خدا کا احساں، بہرِ نجاتِ انساں
خود ہے ہوا مجسم، چرنی جنم لیا ہے
مسرور زندگی ہے، دل کو ملی خوشی ہے
غم مٹ گئے ہیں سارے، ہر شخص گا رہا ہے
دل میں کھلے ہیں غنچے، لب پہ سجے ہیں نغمے
یہ جگمکاتی دنیا، یسوع تیرا صلہ ہے