مسرت کا دھارا‘ کرسمس ہمارا (کرسمس گیت)


مسرت کا دھارا‘ کرسمس ہمارا
سبھی کو ہے پیارا‘ کرسمس ہمارا
بڑا دن ہے آیا‘ بڑا دن مناؤ
مسیحا کی آمد کے نغمات گاؤ
فلک پہ ستارا‘ کرسمس ہمارا
کدورت‘ عداوت و نفرت مٹاؤ
دلوں میں محبت کی شمعیں جلاؤ
صلح کا اشارا‘ کرسمس ہمارا
جہاں کو ذرا اور بہتر بنائیں
شکستہ دلوں کی بھی دُنیا سجائیں
الٰہی سہارا‘ کرسمس ہمارا