جشنِ کرسمس
از:حمید ہنری
مطالعات:72
مسیحی شاعری
لوگ میخانے میں یوں رقص کناں ہیں امشب
رقص اظہارِ عقیدت کی ادا ہو جیسے
آپ نے یوں ہے کیا جشن ِ طرب آج بپا
زندگی ماورائے جور و جفا ہو جیسے
رات بھی سحر آگیں ، ظلمت بھی ضیأ بار حمیدؔ
اک نئے دور کا آغاز ہوا ہو جیسے