مُکتی داتا آ گیا ہے


مُکتی داتا آ گیا ہے
نُور ہر سو چھا گیا ہے
جو کہا تھا انبیاء نے پُورا ہُوا
یہ ِصحیفوں میں لِکھا ہے
ربّ کا پیارا بیٹا ہے وہ
ساتھ اپنے لے کے آیا اَمن و وفا
...
تارے نے ہے رہ دکھائی
دِل کی خُوشی سب نے پائی
کپڑے میں لِپٹا ہُوا ہے نُورِ خُدا
راحتِ جاں اُس سے پائیں
گیت اُس کے سب ہی گائیں
شان جِس کی چرنی میںہےسب سے جُدا
...
آؤ بیت الحم کو جائیں
سوہنے ربّ کو مِل کے آئیں
گُھپ اندھیروں میں ہے شافی جلتا دِیا
اَمن کی شمعیں جلائیں
مِل کے آگے بڑھتے جائیں
نُور میں چلتے ہوئے بانٹیں گے ہم ضیا